اردو ترجمہ نیچے
بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
Preparation Before Leaving Home
- Perform ghusl at home.
- Ensure body, clothes, and breath are clean and presentable
- Wear dignified clothing appropriate for the House of Allāh (
)
- Follow the Prophet's (
) recommendation of wearing your best clothes
- Ensure socks are clean without unpleasant odours
- Apply attar (perfume)
- Avoid dressing in a manner that displays status (piety or wealth)
Travelling to the Mosque
- Go early to secure a place in forward rows.
- Park your car appropriately in a legal or a proper parking slot.
- The Prophet (
) said: "He will not enter Jannah whose neighbour is not secure from his wrongful conduct."
Entering the Mosque
- Place your shoes in the shoe rack always (set a good example for others to follow).
- Being in a hurry for prayer does not justify parking your car or shoes irresponsibly.
- The Prophet Muhammad (
) said: "Walk to the prayer with tranquillity and dignity, and do not rush."
- Put your mobile phone on silent mode.
- The masjid is primarily for worship; avoid idle chatter and gossip.
Before Prayers Begin
- Never reserve prayer spaces by placing objects.
- Do not save places for friends or relatives who have not arrived.
- Fill spaces that open in forward rows promptly.
- While the first row is most virtuous for men, purify your intention when seeking it
- Avoid pride in occupying the first row as a status symbol (set a good example for others to follow)
- Show spiritual maturity and freedom from ego attachment
- Remember prayer's essence is connection with Allāh (
), not physical position
During Prayers
- It is wājib (obligatory) to remain silent and listen attentively to the khutbah.
- Ensure rows are straight without gaps by adjusting yourself not others.
- Avoid movements or noises that distract others.
- Keep children from becoming sources of disturbance.
After Prayers
- Leave quietly without disturbing those still praying.
- Remove any personal items and rubbish (water bottles).
Etiquettes for Attending Jummah Prayers v1.1, Dr. A. Hussain, Mar. 2025
_____________________________________________
بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
تراویح کی نماز میں شرکت کے آداب
گھر سے نکلنے سے پہلے کی تیاری
- گھر پر غسل کریں۔
- اپنے جسم، کپڑوں اور سانس کو صاف اور خوشبودار رکھیں۔
- مسجد کے احترام کے مطابق باوقار لباس پہنیں۔
- نبی کریم (ﷺ) کی سنت کے مطابق بہترین لباس پہننے کی کوشش کریں۔
- جرابیں صاف ہوں اور ان سے کوئی بدبو نہ آئے۔
- عطر لگائیں۔
- ایسا لباس نہ پہنیں جو آپ کے رتبے (دین داری یا دولت) کی نمائش کرے۔
مسجد جانے کے آداب
- جلدی مسجد پہنچیں تاکہ اگلی صفوں میں جگہ مل سکے۔
- اپنی گاڑی قانونی یا مناسب پارکنگ جگہ پر صحیح طریقے سے کھڑی کریں۔
- نبی کریم (ﷺ) نے فرمایا: "وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کا پڑوسی اس کے برے سلوک سے محفوظ نہ ہو۔"
مسجد میں داخل ہونے کے آداب
- ہمیشہ اپنے جوتے جوتوں کے ریک میں رکھیں (دوسروں کے لیے ایک اچھا نمونہ قائم کریں)۔
- نماز کی جلدی میں ہونا اپنی گاڑی یا جوتے غیر ذمہ داری سے رکھنے کا جواز نہیں بن سکتا۔
- نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "نماز کی طرف سکون اور وقار کے ساتھ چلو، اور جلدی نہ کرو۔"
- موبائل فون کو خاموش کر دیں۔
- مسجد عبادت کی جگہ ہے، لہٰذا فضول باتوں اور غیر ضروری گپ شپ سے پرہیز کریں۔
نماز شروع ہونے سے پہلے کے آداب
- نماز کی جگہ کسی چیز رکھ کر محفوظ نہ کریں۔
- دوستوں یا رشتہ داروں کے لیے جگہ محفوظ نہ کریں جو ابھی نہیں پہنچے۔
- اگر آگے کی صفوں میں جگہ خالی ہو تو فوراً اسے پُر کریں۔
- مردوں کے لیے پہلی صف سب سے افضل ہے، لیکن جگہ لینے کی نیت خالص ہونی چاہیے۔
- پہلی صف کو برتری کا مقام سمجھ کر اختیار کرنے سے پرہیز کریں۔
- روحانی پختگی اور عاجزی کا مظاہرہ کریں۔
- نماز کی اصل روح اللہ سے تعلق ہے، نہ کہ کسی مخصوص جگہ پر کھڑے ہونے میں۔
نماز کے دوران کے آداب
- خطبات کو خاموشی اور توجہ سے سننا واجب ہے۔
- صفوں کو سیدھا رکھیں اور درمیان میں خلا نہ چھوڑیں۔
- غیر ضروری حرکتیں یا آوازیں نہ نکالیں جو دوسروں کی توجہ ہٹائیں۔
- بچوں کو ایسی حرکتوں سے روکیں جو دوسروں کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں۔
نماز کے بعد کے آداب
- خاموشی سے مسجد سے باہر نکلیں تاکہ جو لوگ اب بھی نماز پڑھ رہے ہیں، انہیں خلل نہ ہو۔
- اپنے ذاتی سامان اور کوڑا کرکٹ (جیسے پانی کی بوتلیں وغیرہ) ساتھ لے جائیں۔