Skip to main content

Guidance on the Use of the Masjid Prayer Hall

بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ 

مسجد کے نماز ہال کے استعمال سے متعلق رہنمائی

The masjid prayer hall is the sacred heart of the mosque. It is a space set aside exclusively for the worship of Allah ().  The primary and most important function of the masjid prayer hall is to host the five daily prayers, the Jumu‘ah prayer, and special congregational acts of worship such as the tarāwīḥ prayers in Ramadan, Eid prayers, and janāzah prayers.

In addition to the congregational prayers, the prayer hall may also be used as a space for personal du‘ā (supplication), recitation of the Qur’ān, and quiet spiritual reflection. It is a place to connect with Allah in stillness and sincerity. At times, the masjid may host religious gatherings within the prayer hall that uphold the sanctity of the space, such as Qur’ān circles, Islamic lectures, religious study group), nikāḥ ceremonies, and community du‘ās. These events must always maintain the reverence and spiritual purpose of the hall.

However, events involving eating or feasting, such as ʿaqīqah, walīmah, or Iftār dinners, should not take place in the actual masjid prayer hall. Even though such gatherings are religiously encouraged, they are festive in nature and carry the risk of food spills, strong smells, and disrespect to the sanctity of the prayer space. These should be held in suitable halls or designated areas outside the musallā area. Imam Ibn ʿĀbidīn writes in Radd al-Muḥtār: "The prayer area should not be used for other than the remembrance of Allah."

Given the variety of uses, it is vital that the use of the prayer hall is governed by Islamic priorities. The obligatory (farḍ) prayers and worship must always take precedence over any other activities. No event, however well-intended should delay, disrupt, or compromise the core purpose of the masjid.

 

A. Hussain, July 2025

 
بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ 

مسجد کے نماز ہال کے استعمال سے متعلق رہنمائی

مسجد کا نماز ہال مسجد کا روحانی مرکز اور دل ہے۔ یہ وہ مقدس جگہ ہے جو خاص طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے وقف کی گئی ہے۔ اس مقدس مقام کا اصل اور سب سے اہم مقصد پانچ وقت کی فرض نمازیں، جمعہ کی نماز، اور تراویح، عیدین، اور جنازے کی جماعت جیسے اہم اجتماعی اعمالِ عبادت کو ادا کرنا ہے۔

نمازِ جماعت کے علاوہ، یہ جگہ انفرادی دعا، قرآنِ پاک کی تلاوت، اور پرسکون روحانی غور و فکر کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بندہ خاموشی اور اخلاص کے ساتھ اپنے رب سے تعلق جوڑتا ہے۔

کبھی کبھار مسجد کے نماز ہال میں کچھ دینی اجتماعات بھی منعقد کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ اس مقام کی حرمت اور روحانیت کو ملحوظ رکھیں — جیسے قرآن حلقے، دینی لیکچرز، مطالعۂ دین کی نشستیں، نکاح کی تقریبات، یا اجتماعی دعائیں۔ ان تمام اجتماعات میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ نماز ہال کی عظمت اور عبادت کا مقصد ہر حال میں برقرار رہے۔

البتہ، وہ تقریبات جن میں کھانے پینے یا ضیافت کا پہلو ہو  جیسے عقیقہ، ولیمہ، یا افطار ان کا انعقاد نماز ہال کے اندر ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ اگرچہ یہ تقریبات دینی جذبے سے سرشار ہوتی ہیں، لیکن چونکہ یہ خوشی اور ضیافت کی نوعیت رکھتی ہیں، اس لیے ان میں کھانے کے گرنے، بو پھیلنے، اور نماز کی جگہ کی بے حرمتی کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایسی تقریبات کو مناسب ہالوں یا مسجد کے مخصوص حصوں میں منعقد کرنا بہتر اور مناسب ہے۔امام ابن عابدین رحمہ اللہ "رد المحتار" میں لکھتے ہیں
"نماز کی جگہ کو اللہ کے ذکر کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔"

چونکہ مسجد کے نماز ہال کے مختلف استعمالات ہو سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اس کے استعمال میں اسلامی ترجیحات کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے۔ فرض عبادات کو ہر حال میں دیگر تمام سرگرمیوں پر فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔ کوئی بھی تقریب، خواہ وہ کتنی ہی نیک نیتی سے کیوں نہ ہو، نماز کے وقت میں خلل نہ ڈالے، اور نہ ہی مسجد کے اصل مقصد — یعنی اللہ کی عبادت — میں کسی قسم کی رکاوٹ بنے۔